سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر عبوری حکم موقوفی جاری کرنے سے آج انکار کردیا جس میں ٹیلی مواصلاتی انضباطی مقتدرہ (ٹی آر اے آئی)کے اس فیصلے کو برقرار رکھا گیا تھا کہ کال ڈراپ ہونے پر موبائل سبسکرائبروں کو معاوضہ دینا ٹیلی
مواصلاتی کمپنیوں کے لئے لازمی ہوگا۔
چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکراور جسٹس اودے امیش للت پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے مرکز اور ٹرائی سے کہا ہے کہ وہ ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کی اپیل کا جواب دیں۔
معاملے کی آئندہ سماعت کے لئے دس مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔